بشری بی بی نے خفیہ مقدمات میں ممکنہ گرفتاری کو چیلنج کر دیا

image

لاہور: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشری بی بی نے خفیہ مقدمات میں ممکنہ گرفتاری کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

بشری بی بی کی جانب سے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی۔ رجسٹرار آفس نے بشری بی بی کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

جسٹس طارق سلیم شیخ آج منگل کو صبح 9 بجے بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس، پرویز خٹک کی دیئے گئے بیان میں ترمیم کی درخواست

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ بشری بی بی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں۔ بشری بی بی کے خلاف اینٹی کرپشن، نیب اور ایف آئی اے میں انکوائری کی تفصیلات بھی فراہم نہیں کی جا رہیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت تمام اداروں کو مقدمات اور انکوائری کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے۔ عدالت کسی بھی خفیہ مقدمہ میں بشری بی بی کو گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US