لال حویلی کو نوٹس ، شیخ رشید کے بھائی کی طلبی

image

وزارت مذہبی امور نے لال حویلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے شیخ رشید کے بھائی کو طلب کر لیا۔ 

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے نوٹس میں شیخ رشید کے بھائی شیخ صدیق کو ہر صورت پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹس کے مطابق سماعت کسی صورت ملتوی نہیں کی جا سکتی۔

محکمے قانون کے مطابق نہیں چلتے ، لاہور ہائیکورٹ کا لال حویلی کو ڈی سیل کرنیکا حکم

لال حویلی کی پٹیشن سے متعلق سماعت 25 جولائی کو وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں سیکرٹری وزارت مذہبی امور کرینگے۔ نوٹس کی کاپیاں وقف املاک بورڈ راولپنڈی اور سیٹلمنٹ ڈپٹی کمشنر کو بھیج دی گئیں۔

شیخ رشید کے بھائی شیخ صدیق کے وکیل سردار عبد الرازق کو بھی نوٹس کی کاپی بھیجی گئی ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US