بنوں جرگے کے مطالبات جمعرات کو ایپکس کمیٹی کے سامنے رکھنے کا فیصلہ

image

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بنوں امن دھرنے میں شامل جرگے کے ارکان سے ملاقات کے بعد 25 جولائی کو ایپکس کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کے دوران جرگہ کے ارکان نے وزیر اعلیٰ کو اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے آپریشن عزم استحکام کی مخالفت اور مسلح گروپوں کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے، اس کے علاوہ پولیس کو بااختیار بنانے اور رات کو گشت کرنے پر بھی زور دیا۔

بنوں واقعات ، جرگے نے مسئلے کے پرامن حل کیلئے 16 نکاتی ایجنڈا پیش کر دیا

جرگے نے سرچ آپریشن یا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی سکیورٹی فورسز کے بجائے سی ٹی ڈی کو کرنے اور لاپتہ افراد کو عدالتوں کے سامنے پیش کرنے کے مطالبات بھی وزیر اعلیٰ کو پیش کیے۔

وزیر اعلیٰ نے جرگے کے مطالبات کو ایپکس کمیٹی کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، ایپکس کمیٹی میں جرگے کے 5 اراکین بھی شرکت کریں گے۔

سیکورٹی فورسز کی موثر کارروائی ، بنوں کینٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام

جمعہ کے دن وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور بنوں کا دورہ کر کے ایپکس کمیٹی کے فیصلے سے آگاہ کریں گے، جس کے بعد دھرنا ختم کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US