پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق بلایا جانیوالا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی

image

پاکستان تحریک انصاف پر پابندی سے متعلق بلایا جانے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعظم ہاؤس کے ذرائع نے کہا ہے کہ کابینہ اجلاس میں آج منگل کو پی ٹی آئی پر پابندی کے معاملے پر غور متوقع تھا تاہم وزیر اعظم کے مصروف شیڈول کی وجہ سے اجلاس ملتوی کر دیا گیا ، اجلاس اب کل بدھ کو ہو سکتا ہے۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے، آپریشن عزم استحکام کی بھی توثیق

میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ سے سابق صدر عارف علوی، سابق وزیراعظم عمران خان اور قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی منظوری کے لیے کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے پہلے ہی آئین کی خلاف ورزی کے الزام میں پی ٹی آئی پر سیاست سے پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US