پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ ہم تحریک انصاف پر پابندی کی بات نہیں کررہے۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے حوالے سے حکومتی مؤقف پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اُس سوچ کے خلاف ہیں جس کے زیرِ اثر 9 مئی کیا گیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف کے حالیہ بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئینی میلٹ ڈاؤن کی بات خواجہ آصف کی ذاتی رائے ہوگی۔ آئینی میلٹ ڈاؤن نہیں ہے، حکومت چلے گی۔
پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق بلایا جانیوالا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی صرف اس لیے بی ایل اے سے الگ ہے کہ یہ انگریزی بولتے ہیں،
اس موقع پر پروگرام میں موجود پی ٹی آئی رہنما زین قریشی نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانا آسان نہیں ہے۔ وزیر اطلاعات کی جارحانہ پریس کانفرنس کے بعد حکومتی مؤقف بتدریج تبدیل ہورہا ہے۔
زین قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف سب سے بڑی اور مقبول جماعت ہے، اس پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔ عوام نے عمران خان کے نام پر تحریک انصاف کو تین کروڑ ووٹ دیے ہیں۔