صدر زرداری کی 69ویں سالگرہ، پیپلز پارٹی کا مینار پاکستان پر جشن منانے کا فیصلہ

image
پاکستان پیپلز پارٹی  نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی 69 ویں سالگرہ کے سلسلے میں مینار پاکستان پر جشن منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے آصف علی زرداری کی سالگرہ کے موقع پر ‘یوم صدر’ تقریب منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ سے اجازت بھی طلب کر لی گئی ہے۔

کراچی کے بڑھتے مسائل، صدر زرداری نے میئر مرتضیٰ وہاب کو اسلام آباد طلب کرلیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی رہنما فیصل میر نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو اس تقریب کے حوالے سے درخواست جمع کروائی ہے۔ درخواست میں 25 جولائی کی رات کو آتش بازی اور کیک کاٹنے کی تقریب کی اجازت مانگی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US