خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق طرز پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کردیا۔
وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے ایڈ ہاک ریلیف الائونس کا اعلامیہ جاری کردیا۔
حکومت اور فلور ملز مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب
اعلامیہ کے مطابق سکیل 1سے 16 تک 25 فیصد ،سکیل 17 سے 22 تک 20فیصد اضافہ کیا گیا ہے ، اسی طرح ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔
محکمہ خزانہ کے مطابق اضافے کا اطلاق جولائی کی تنخواہوں اور پنشن میں کیا جائے گا،یاد رہے خیبرپختونخوا حکومت نے حالیہ بجٹ کے دوران تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا تھا۔