اسلام آباد، تحریک انصاف کا مرکزی دفتر ایک بار پھر پھر سیل

image

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کا مرکزی دفترایک بار پھر سیل کر دیا گیا۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے فائر اینڈ لائف سیفٹی انتظامات نہ ہونے پر نوٹس جاری کیا گیا۔ نوٹس کے مطابق آفس فائر اینڈ لائف سیفٹی انتظامات نہ ہونے کے باعث سیل کیا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر نہیں آئیں گے، فیصل واوڈا

حکام کی جانب سے نوٹس میں کہا گیا کہ تحریک انصاف فائر اینڈ لائف سیفٹی انتظامات میں ناکام رہی ہے جس کے باعث مرکزی دفتر کو سیل کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس اور ایف آئی اے نے پی ٹی آئی آفس پر چھاپہ مارا تھا ، پولیس نے رؤف حسن اور خواتین ملازمین کو گرفتار کیا تھا۔

یاد رہے کہ 2 ماہ قبل بھی سی ڈی اے نے تجاوزات کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے تحریک انصاف کے دفتر کا ایک حصہ گرا کر سیل کر دیا جس بعد ازاں ہائی کورٹ کے احکامات پر کھولنے کی اجازت دی گئی تھی ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US