انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 11پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ ، یورو، ریال سمیت دیگر کرنسیاں سستی ہو گئیں۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز امریکی کرنسی معمولی اضافے کے بعد 278.41 روپے پر بند ہو ئی ،گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 17 پیسے کے اضافے سے 278.30 روپے پر بند ہوا تھا۔
اسلام آباد، تحریک انصاف کا مرکزی دفتر ایک بار پھر پھر سیل
کاروبار کے دوران ڈالر 278.65 روپے کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید278.50روپے اور قیمت فروخت 280 روپے رہی۔
دیگر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں روپے نے مختلف کارکردگی ملی جلی رہی ہے۔ برطانوی پاؤنڈ معمولی اضافے کے بعد 359 روپے 65 پیسے سے کم ہو کر 359.63 روپے پر بند ہوا۔
یوروکی قیمت 21 پیسے کی کمی کے بعد 303.01 روپے سے کم ہو کر 302.80 روپے پر آگئی ہے۔ اسی طرح سوئس فرانک 53 پیسے سستا ہونے کے بعد 312.90 روپے پر بند ہوا۔
خلیجی کرنسیوں کی بات کریں تو سعودی ریال معمولی کمی کے بعد 74 روپے 20 پیسے جبکہ اماراتی درہم معمولی اضافے سے 75 روپے 77 پیسے کا ہو گیا۔
دوسری جانب سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ، بین الاقوامی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مقامی مارکیٹ میں منگل کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ ، 50 ہزار 500 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 14 ہزار 763 روپے کی سطح پر آ گئی۔
جلسےتو پورے ملک میں کریں گے لیکن این او سی کے بغیر نہیں، اسد قیصر
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 11 ڈالر کی کمی سے 2391 ڈالر کا ہو گیا ہے۔
مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2920 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2503.42 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔