مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی،ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

image

محکمہ موسمیات نےانتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج رات موسلا دھار بارش متوقع ہے ۔

مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، مالاکنڈ، دیر سوات، شانگلہ، بونیر، کرم، اورکزئی، خیبر، مہمند، نوشہرہ، صوابی ،کشمیر ، ڈ یرہ غا زی خان ، موسیٰ خیل بارکھان،کو ہلو اور لورا لائی کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ بھی ہے۔

ڈپٹی کمشنر، کمشنرز او رسیکریٹریز کے مالیاتی اختیارات بڑھانے کی منظوری

شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، اسلام آباد، جنوبی سندھ،آزاد کشمیر، جنوب مشرقی بلوچستان ،بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

سندھ میں سکولوں کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھانے کا اعلان

سب سے زیادہ بارش پنجاب میں سیالکوٹ (ایئرپورٹ 104 سٹی 69)، منڈی بہاؤالدین 98، گوجرانوالہ 82، گجرات 54، اسلام آباد (سید پور 61، سٹی 50، گولڑہ 20، بوکرا 06، ایئرپورٹ 04)، راولپنڈی (شمس آباد 61، چکلالہ 41، کچہری 10)، نارووال 44، منگلا 42، جہلم 37، حافظ آباد 35، مری 18، شیخوپورہ 16، لاہور (سٹی 14، ایئرپورٹ 02)، اٹک 06، چکوال 02 ملی میٹر ہوئی۔

حمزہ شہباز کو چیئرمین پبلک افئیرز تعینات کرنے کا فیصلہ

سندھ میں تھر پارکر (اسلام کوٹ 32، کلوہی 20، ڈیپلو 16، دہلی 09، مٹھی، نگر پارکر 07، چھاچھرو 06)، میر پور خاص13، مٹھی 07، کراچی (کورنگی 06، کیماڑی 02، جناح ٹرمینل، فیصل بیس، میٹ کمپلیکس، نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، مسرور بیس01 ) ، ٹھٹھہ 03 ملی میٹر بارش ہوئی۔

آزاد کشمیر میں کوٹلی 26، مظفر آباد (ایئرپورٹ 20، سٹی 17)، بلوچستان میں لسبیلہ 18، خیبر پختونخوا میں مالم جبہ 07، سیدو شریف میں4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

صدر پی ٹی آئی لاہور اصغر گجر کو حراست میں لے لیا گیا

منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں دالبندین 47، نوکنڈی، سبی 46اور جیکب آباد میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US