استحکام پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے صدر اے این پی و سینیٹر ایمل ولی خان نے ملاقات کی۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے ایمل ولی خان کو دیر کے ضمنی الیکشن میں اے این پی کی کامیابی پر مبارکباد دی۔
نکاح کے 3 منٹ بعد طلاق
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نےاس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں مانسہرہ سے بابو سر ٹاپ تک موٹروے کی تعمیر اولین ترجیح ہے، کے پی کے میں مانسہرہ سے گلگت تک تیز تر روڈ نیٹ ورک گیم چینجر ثابت ہوگا۔
عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ موٹرویز پر اوور لوڈنگ والے ٹرک اور ٹرالرز کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا ہے۔
مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی،ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
علاوہ ازیں ممبر قومی اسمبلی سردار محمد یوسف نے بھی صدر استحکام پاکستان پارٹی و وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی۔سردار محمد یوسف کی طرف سے عبدالعلیم خان کو دورہ مانسہرہ کی دعوت دی گئی ۔