پاکستان میں اس وقت سیکیورٹی اور معاشی چیلنجز ہیں، مصطفیٰ نواز کھوکھر

image

اسلام آباد: پاکستان میں اس وقت سیکیورٹی اور معاشی چیلنجز ہیں۔ سیاسی انتشار کی وجہ سے ملکی مسائل کا حل نہیں نکل پا رہا۔

سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ہم نیوز کے پروگرام “فیصلہ آپ کا” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی واقعات میں ملوث افراد کو سزا دی جانی چاہیے۔ کسی کو بھی 9 مئی جیسے واقعات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمان میں اس وقت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اکثریت موجود ہے۔ ملک کی آبادی کا بڑا حصہ معاشی استحصال کا شکار ہے اور آج لوگ بجلی کے بل اور بچوں کی فیس ادا نہیں کر سکتے۔ لوگ سوال کرتے ہیں ہماری زندگی میں کیا تبدیلی لا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 2 ہزار اسلحہ لائسنس کا ریکارڈ پراسرار طورپرغائب ہونے کا انکشاف

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ عوام سوال کرتے ہیں کیا آپ ہمارے مسائل کا حل بھی نکال رہے ہیں؟ پاکستان میں اس وقت سیکیورٹی اور معاشی چیلنجز ہیں۔ سیاسی انتشار کی وجہ سے ملکی مسائل کا حل نہیں نکل پا رہا۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی وجہ سے سیکیورٹی فورسز اور شہری جانیں دے رہے ہیں۔ لوگ شہید ہو رہے ہیں مگر سیاستدان مل کر حل نہیں نکال سکتے۔ دبئی میں بڑے سرمایہ کاروں میں پاکستانی نکلے جبکہ سرمایہ کار پاکستان میں اپنا پیسہ محفوظ نہیں سمجھتے۔ لوگ ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں اور یہاں امید ختم ہو رہی ہے۔

سابق سینیٹر نے کہا کہ پچھلے سال تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت ہوئی کیونکہ لوگ معاشی حالات سے تنگ ہیں اور دو وقت کی روٹی بھی نہیں کھا پا رہے۔

انہوں نے کہا کہ جو ہتک عزت کا بل پنجاب میں پاس ہوا کیا وہ کوئی جمہوریت پر یقین کرنے والی پارٹی کر سکتی ہے۔ حکومتوں کا کام دل بڑا کر کے مذاکرات کے لیے ہاتھ بڑھانا ہوتا ہے۔ حکومت ایسا ماحول فراہم کرتی ہے جس سے مذاکرات کا ماحول پیدا ہو۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US