پی ٹی آئی کی پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست تیار

image

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب سے قومی اسمبلی میں خواتین کی 14 مخصوص نشستوں کے لیے فہرست تیار کر لی۔ جس کی حتمی منظوری بانی پی ٹی آئی دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے پنجاب سے جن ناموں کی فہرست تیار کی گئی ہے۔ ان میں تحریک انصاف وومن ونگ کی صدر کنول شوزب، سابق رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ اور جنرل سیکرٹری وومن ونگ روبینہ شاہین کے نام زیر غور ہیں۔

سابق صدر شمالی پنجاب سیمابیہ طاہر، فرخندہ کوکب اور صدر وومن وسطی پنجاب شہناز طارق کا نام بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

اسی طرح جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر مصباح ظفر، سابق رکن قومی اسمبلی روبیہ جمیل اور فروری 2024 کے عام انتخابات میں سیالکوٹ سے امیدوار ریحانہ ڈار کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ٹرام سروس شروع کرنے کی منظوری

قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لیے پنجاب سے خدیجہ شاہ، سابق صدر خواتین ونگ راولپنڈی فرح آغا، سابق صدر خواتین ونگ وسطی پنجاب ڈاکٹر نوشین حامد کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔

سابق گورنر پنجاب عمر چیمہ کی اہلیہ رابیعہ چیمہ اور فردوس ریحانہ کا نام بھی قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی فہرست میں شامل ہے۔ جس کی حتمی منظوری بانی تحریک انصاف دیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US