وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائےنوجواناں رانا مشہود نے کہا ہے کہ ہم ملک کےنوجوانون کی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں،پرائم منسٹر پروگرام کے تحت نوجوانوں کی مالی معاونت بھی کی جارہی ہے۔
رانا مشہود نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہبازشریف جب وزیراعلیٰ تھے تب بھی نوجوانوں کیلئے مختلف پروگرامز لائے تھے اور آج نوجوان پی ایم یوتھ پروگرام سے اپنے مستقبل کو محفوظ بناسکتے ہیں۔اگر کوئی کاروبار کرنا چاہتا ہے تو اس کیلئے وزیراعظم یوتھ پروگرام ہے۔
ڈالر ، ریال مہنگا، دیگر کرنسیاں سستی ہو گئیں
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان میں میرٹ کی بنیاد پر بچوں اوربچیوں کو موقع دیا جا رہا ہے۔ کراچی یونیورسٹی میں پہلی فٹبال اکیڈمی اسٹیٹ آف دی آرٹ کا قیام اگلے چند ماہ میں مکمل ہوگا۔ وزیراعظم اسپورٹس ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع ہونے جا رہا ہے، 10کھیلوں کی اکیڈمیزکا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔
رانا مشہود نے مزید کہا کہ نئے ٹیلنٹ کو تربیت اور مواقعے فراہم کر کے پاکستان کا نام روشن کیا جائے گا، آنےوالے وقت میں ایک بات بار پھر کھیلوں کے میدان آبادنظر آئیں گے۔