پی ٹی آئی پر پابندی معاملہ،حکومت اس معاملے پر سنجیدگی سے غور رہی ہے، اعظم تارڑ

image

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑنے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) پر پابندی کے معاملے پر ردعمل دے دیا۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے تمام میٹریل موجود ہے، حکومت اس معاملے پر بڑی سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

ڈالر ، ریال مہنگا، دیگر کرنسیاں سستی ہو گئیں

وفاقی وزیر قانون نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے سے پہلے سیاسی اور قانونی پہلوؤں کو دیکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کا فیصلہ مؤخر کر دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اتحادیوں کے تحفظات سامنے آنے پر پابندی کا فیصلہ موخر کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لے کر ہی فیصلہ کرے گی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا تھا کہ حکومت نے تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے پیپلز پارٹی سے مشاورت کرلی گئی ہے۔

عدالت نے پی ٹی آئی جلسے کا اجازت نامہ واپس لینے کا حکم کالعدم قرار دیدیا

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں دیگر کئی اہم معاملات زیر غور آئے ، کابینہ نے دوست ممالک کے کاروباری افراد اور شہریوں کو ویزا فری انٹری کی منظوری دے دی، ان ممالک کے لیے ڈیجیٹل ویزا دینے کی منظوری دی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US