بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواؤں اور پنشن میں اضافہ کردیا۔
وزیراعلی بلوچستان کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ بلوچستان نے کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس کے مطابق گریڈ 1 سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواؤں میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا اور گریڈ 17 اور بالائی ملازمین کی تنخواؤں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا۔
پی ٹی آئی پر پابندی معاملہ،حکومت اس معاملے پر سنجیدگی سے غورکر رہی ہے، اعظم تارڑ
گزشتہ روز خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق طرز پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیا گیا تھا ۔ وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے ایڈ ہاک ریلیف الائونس کا اعلامیہ جاری کیا گیا تھا۔
اعلامیہ کے مطابق سکیل 1سے 16 تک 25 فیصد ،سکیل 17 سے 22 تک 20فیصد اضافہ کیا گیا ہے ، اسی طرح ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا۔
ڈالر ، ریال مہنگا، دیگر کرنسیاں سستی ہو گئیں
محکمہ خزانہ کے مطابق اضافے کا اطلاق جولائی کی تنخواہوں اور پنشن میں کیا جائے گا،یاد رہے خیبرپختونخوا حکومت نے حالیہ بجٹ کے دوران تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا تھا۔