ہم 14اگست کو لاہور میں جلسہ کر نے جا رہے ہیں،علی محمد خان

image

تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا بیانیہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی بناتے ہیں، ہم 14اگست کو لاہور میں جلسہ کر نے جا رہے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ”ہم دیکھیں گے منصور علی خان کیساتھ” میں گفتگوکرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ حکومت کے پاس کوئی مینڈینٹ نہیں، جب یہ سیاسی مقابلہ نہیں کرپاتےتو ریاستی ہتھکنڈے شروع کردیتے ہیں۔

ڈالر ، ریال مہنگا، دیگر کرنسیاں سستی ہو گئیں

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ہمیں سائیڈ لائن نہیں کرسکتے ، ہم نے جمعے کو احتجاج کی کال دی ہے۔ اگر خواجہ آصف کیخلاف اگر آرٹیکل 6لگا ہے تو میں اس کے حق میں نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ پاکستان کے عوام ہیں، ہم 14اگست کو لاہور میں جلسہ کر نے جا رہے ہیں، اس وقت ملک کو ایسی سوچ کی ضرورت ہے جو قوم کواکٹھی کر سکے، اس وقت ملک میں افراتفری اور مارا ماری ہے۔

خیبر پختونخوا کے عوام ذہنی طور پر پریشانی کا شکار ہے ان کی کسی کو فکر نہیں، اس وقت کوئی ہونا چاہئے جو معاملات کو بیٹھ کر حل کرے ۔

حکومت کا طلبا میں ڈیڑھ لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ سیاست میں ہاتھاپائی کی کوئی گنجائش نہیں، پنجاب اسمبلی میں ہمارے ایم پی ایز کوروکا گیا۔ تحر یک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا بیانیہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی بناتے ہیں۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US