پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد گرفتار

image

منڈی بہائوالدین سے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی حاجی امتیاز احمد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بھائی اعجاز چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ سادہ لباس میں ملبوس افراد نے حاجی امتیاز کو ان کے گاؤں سے گرفتار کیا، پولیس حاجی امتیاز کی گرفتاری سے متعلق لاعلمی ظاہر کر رہی ہے۔

شعیب شاہین پی ٹی آئی کے قائم مقام سیکرٹری اطلاعات تعینات

حاجی امتیاز کے بھائی کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے مختلف مقدمات میں ضمانت لے رکھی تھی۔اس کے علاوہ صدر پی ٹی آئی لاہوراصغر گجر کو حراست میں لے لیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما یاسر گیلانی کے گھر پر بھی پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔

قبل ازیں لاہور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خالد گجر کو بھی گرفتار کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے خالد گجر، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج کررہے تھے۔پولیس نے تین کارکنوں سمیت پی ٹی آئی رہنما کو تھانہ گجر سنگھ حوالات میں بند کردیا۔

شیخہ مہرہ نے طلاق کے بعد پہلی پوسٹ شیئر کر دی

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کوآرڈی نیٹر احمد وقاص جنجوعہ کو گرفتار کرلیا۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ابتدائی تفتیش اور ڈیجیٹل مواد کی روشنی میں پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا وِنگ پر اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مارا۔

اسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کے پراجیکٹ کا افتتاح

چھاپے کے دوران رئوف حسن کو بھی گرفتار کیا گیا،ترجمان وزارت داخلہ کا مزید کہنا ہےپی ٹی آئی ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US