جماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکت کیلئے قافلے اسلام آباد پہنچنا شروع

image

مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف کل سے شروع ہونے والے جماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکت کیلئے ملک بھر سے قافلے اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے پُر امن دھرنے کو روکنے کی کوشش کی تو ملک بھر میں دھرنے ہوں گے اور ’حق دو عوام کو‘ تحریک حکومت گراؤ تحریک میں بدل جائے گی۔

شہباز شریف کی بلاوجہ شکایت کی گئی ، اس بیچارے کی حکومت ہی کب ہے ؟ مولانا فضل الرحمن

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے میں شرکت کیلئے کراچی سے کارکنوں کے قافلے کو بذریعہ ٹرین رخصت کیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کراچی سے پہلا قافلہ اسلام آباد روانہ ہو گیا آج بھی شہر قائد سے قافلے روانہ ہوں گے، جدوجہد حق دو کراچی سے شروع ہوئی تھی اب ‘حق دو عوام کو’ کے عنوان سے شروع ہو گئی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US