شرمیلا فاروقی کی مکیش امبانی اور بیٹی ایشا امبانی کے ہمراہ تصویر وائرل

image

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کی ایشیا کے امیر ترین شخص اور بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے ہمراہ تصویر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شرمیلا فاروقی کو گزشتہ روز پیرس میں ریلائنس انڈسٹری کے چیئرمین امبانی کے ہمراہ دیکھا گیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ تصاویر فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ڈزنی لینڈ میں لی گئی ہیں۔

مکیش امبانی کا ایشیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں پہلا نمبر

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مکیش امبانی اس وقت اپنی اہلیہ نیتا امبانی اور بیٹی ایشا امبانی کے ہمراہ پیرس میں موجود ہیں۔ بھارتی بزنس مین اپنے خاندان کے ساتھ پیرس اولمپکس کی تقاریب میں شرکت کریں گے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں شرمیلا فاروقی کو مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کے ساتھ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US