فیصل آباد: انسانی جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

image
فیصل آباد اور ملحقہ علاقوں میں انسانی جانے بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں میں دل کے علاوہ انسانی جان بچانے والی ادویات کے ساتھ ساتھ انسولین کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کی وجہ سے مریضوں کی مالی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

اسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کے پراجیکٹ کا افتتاح

انسولین کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شوگر کے مریض انسولین کے حصول کے لیے سرکاری اسپتالوں کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔ سرکاری اسپتالوں میں بھی انسولین ختم ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

دوسری طرف گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےاسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی کے پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔ مریم نواز نے راولپنڈی ،فیصل آباد اور ملتان میں میڈیسن وئیر ہاؤس جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت بھی کی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US