جرمنی واقعہ، وفاقی کابینہ کے ارکان کی ” حرمت پرچم “ مہم

image

وفاقی کابینہ کے ارکان نے جرمنی واقعے کیخلاف” حرمت پرچم “ مہم شروع کردی، جس میں قومی پرچم کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کیں۔

جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پیش آنے والے واقعہ کیخلاف وفاقی کابینہ کے ارکان کی جانب سے حرمت پرچم مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ وفاقی وزراء نے پا کستانی پرچم کے ہمراہ تصاویرسوشل میڈیا پر جاری کر دیں اور قومی پرچم سے والہانہ محبت کے پیغامات بھی تحریر کئے۔

فیول ایڈجسٹمنٹ ، بجلی مزید فی یونٹ 2 روپے ، 63 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ ساتھ دیگر وفاقی وزراء اویس لغاری، عبدالعلیم خان نے قومی پرچم کے ساتھ تصاویر جاری کیں جبکہ رانا تنویر،عطا تارڑ سمیت دیگر وزرا نے بھی قومی پرچم کے ساتھ تصاویر جاری کر دیں۔

وفاقی وزیر عطا تارڑ نے پیغام میں کہا کہ چاند روشن چمکتا ستارہ رہے، سب سے اونچا یہ جھنڈا ہمارا رہے، پاکستان کا پرچم ہماری قومی شناخت اور خود مختاری کی علامت ہے اور قوم کے اتحاد اور یکجہتی کی نمائندگی کرتا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US