شاہ محمود قریشی و دیگر کو 9 مئی مقدمے سے بری کرنے کا حکمنامہ جاری

image

سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی سمیت دیگر کو 9 مئی مقدمے سے بری کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا۔

حکمنامے کے مطابق شاہ محمود قریشی پر دیگر ملزمان پر اشتعال پھیلانےپر اکسانے کا الزام تھا، شاہ محمود قریشی پر پینل کوڈ سیکشن 109 تب نافذ ہوتاہےجب کسی سے کوئی جرم سرزد ہواہو، سیکشن 109 میں دیکھنا ضروری ہے کہ جرم کرنے والے کو واضح طور پر اکسایا جائے۔

پی ٹی آئی پر پابندی، معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں، اعظم تارڑ

حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی پر پینل کوڈ سیکشن 100بھی تب نافذ ہوتا ہے جب کسی سے کوئی جرم سرزد ہوا ہو، کسی ملزم کے جرم میں بغیرکسی شرکت کے پینل کوڈ سیکشن 100کا جرم ثابت نہیں ہوتا۔

ریکارڈ کے مطابق شاہ محمود قریشی کی حد تک پینل کوڈسیکشن 100ثابت نہیں ہوا، شاہ محمود قریشی و دیگر ملزمان پر 16 ایم پی او اور144 کی دفعات بھی لگی ہیں، پراسیکیوشن کا کیس مضبوط نہیں، ثبوت ریکارڈ بھی کیے تو ملزمان کو سزا نہیں دی جاسکتی۔

لاہور ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے دیا

حکمنامے کے مطابق شاہ محمود قریشی و دیگر 14 ملزمان کی درخواست بریت منظور کی جاتی ہے،خیال رہے کہ شاہ محمود قریشی و دیگر 14 ملزمان کے خلاف تھانہ کھنہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US