پنجاب میں رول 17اے ختم، مرحوم سرکاری ملازمین کے بچوں کو نوکری نہیں ملے گی، نوٹیفکیشن جاری

image

پنجاب حکومت نے پنجاب کے سرکاری ملازمین کی ملازمتوں سے متعلق رول 17 اے ختم کر دیا۔ اب مرحوم ملازمین کے بچوں کو نوکری نہیں ملے گی۔

موقر قومی اخبار کے مطابق پنجاب گورنمنٹ سول سرونٹس اپوئنٹمنٹ اینڈ کنڈیشنز آف سروس رولز 1974ء میں ترمیم کردی،اب وفات پانے کی صورت میں سرکاری ملازم کے اہل خانہ کو نوکری نہیں ملے گی۔

ملک میں بجلی کی کمی نہیں، مسئلہ اس کی قیمت کا ہے، گوہر اعجاز

رول 17اے کے تحت سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو نوکری دی جاتی تھی، رول 17اے کے تحت سرکاری ملازم کی وفات کی صورت میں بیوی یا بچوں میں سے کوئی ایک نوکری کے لئے اہل ہوتا تھا۔

سیکرٹری ریگولیشنز سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن عرفان احمد سندھو نے رول 17اے ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US