کراچی کے مختلف علاقوں میں کل گیس بند رہے گی، شیڈول جاری

image

کراچی کے مختلف علاقوں میں کل گیس چوبیس گھنٹوں کے لئے بند رہے گی، گیس بند رہنے کے حوالے سے سوئی سدرن نے شیڈول جاری کر دیا۔

سوئی سدرن کے ترجمان کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں 28 جولائی صبح پانچ بجے سے پیر کی صبح پانچ بجے تک گیس کی سپلائی بند رہے گی۔

ترجمان کے مطابق 24 انچ قطر کی 31 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن پائپ لائن کو سسٹم سے جوڑا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ صنعتی، کمرشل اور گھریلو صارفین کیلئے گیس پریشر بہتربنانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔

مرغی کا گوشت سستا ، کدو، بھنڈی اور لیموں کی قیمت میں اضافہ

پائپ لائن کو گیس سسٹم میں جوڑنے کیلئے 24 گھنٹے کی عارضی بندش کی جائے گی جس سے سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، منگھو پیر، قصبہ، اورنگی ٹاؤن اور نارتھ ناظم آباد کے تمام سیکٹرز اور بلاکس متاثر ہوں گے۔

ترجمان سوئی سدرن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں فیڈرل بی ایریا کے، گلبرگ، بفرزون، سائٹ انڈسٹریل ایریا، بلدیہ ٹاؤن، اتحاد ٹاؤن اور ماڑی پور کے تمام بلاکس بھی شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گلشن معمار، احسن آباد، جنجال گوٹھ اور سائٹ سپر ہائی وے اور اطراف میں گیس کی فراہمی بھی مکمل بند رہے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US