مری: چنار چوک مال روڈ میدان جنگ بن گیا،لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال

image

مری میں مال روڈ پر سیاحوں اور مقامی افراد کے درمیان لڑائی کا ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیاحوں اور مقامی افراد کے درمیان پارکنگ اور ٹریفک میں خلل پڑنے کی وجہ سے جھگڑا ہوا، لاتوں، مکوں اور لاٹھیوں کا آزادنہ استعمال کے نتیجے میں دونوں اطراف متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان اتحاد سے متعلق اہم پیشرفت

ذرائع کا کہنا تھا کہ مال روڈ پر انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے واقعہ پیش آیا، سیاحوں اور مقامی افراد کے درمیان ٹریفک بلاک ہونے کی وجہ سے جھگڑا ہوا جو بعد میں شدت اختیار کر گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سیاحوں کی پروٹیکشن کیلئے پولیس اور ڈولفن فورسز سمیت سول ادارے ناگہانی آفات سے نمٹنے کیلئے ہر وقت موجود رہتے ہیں تاہم سیاحوں اور مقامی افراد کے درمیان ہونیوالے جھگڑے کے وقت ضلعی انتظامیہ اور پولیس غائب رہی۔

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان اتحاد سے متعلق اہم پیشرفت

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 26 جولائی کو مری کے علاقہ حاطہ نور خان میں کنسٹرکشن سائٹ پر کام کرنے والوں اور مقامی لوگوں کے درمیاں جھگڑا ہواتھا۔ جس میں فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے تین افراد زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مری میں سیاحوں اورمقامی افراد کے درمیان جھگڑوں کے متعدد واقعات رونما ہو چکے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US