حکومت کو کوئی خطرہ ہے تو اسمبلیاں توڑے نئے الیکشن کرائے، پیپلز پارٹی

image

پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی ) نے حکومت کو اسمبلیاں توڑنے اور ملک میں نئے الیکشن کروانے کا مشورہ دیدیا۔

سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیئر حسین بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر حکومت کو کوئی خطرہ ہے تو وہ اسمبلی تحلیل کرے اور ملک میں الیکشن کرا دے۔

مری: چنار چوک مال روڈ میدان جنگ بن گیا،لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال

انہوں نے کہا کہ حکومت کو اگر خدشات تھے تو انہیں ہمارے ساتھ کیوں شیئر نہیں کیا ، ہم پارلیمنٹ کی مضبوطی کیلئے حکومت کیساتھ کھڑے ہیں لیکن وہ کوئی ڈیلیور تو کرے ۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کئی بار یہ پیغام دے چکے ہیں کہ مل بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے معاملات کو حل کیا جائے، اگر سسٹم ڈیل ہوا تو اس سے ملک کا بہت نقصان ہو گا۔

پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان اتحاد سے متعلق اہم پیشرفت

نیئر حسین بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ بھروسے کے قابل نہیں کیونکہ ان کا صبح بیان کچھ اور اور شام کو کچھ اور ہوتا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی کے اعلان کے بعد پیپلز پارٹی کے متعدد رہنماؤں نے فیصلے کی مخالفت کی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US