ڈیل نہیں ہو رہی ، عمران خان 9 مئی واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کیلئے کیس کرینگے ، عمر ایوب

image

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی ڈیل نہیں چل رہی ، عمران خان 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے لیے کیس کریں گے۔

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ فوج ،ایف سی اور انٹیلیجینس ایجنسیز ریاست کے  ملازم ہیں۔ فوج اور اداروں کو اپنے دائرہ میں رہنا چاہیے۔

بیرسٹر گوہر کی شیر افضل مروت کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کی دعوت

انہوں نے کہا کہ سیاستدان آئین کے مطابق سیاست کریں۔ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے عوام اور فوج کے درمیان مسلم لیگ ن اور پی پی پی خلا پیدا کرنا چاہتی ، الیکشن کمیشن کو آزاد ہونا چاہیے۔ یہ الیکشن کا سال ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ اس بھنور سے مضبوط وزیراعظم ہی ملک کو نکال سکتا ہے۔ یہ فارم 47 کی حکومت کچھ نہیں کر سکتی۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US