پشاور میں خون کی ہولی ، خاتون بیٹے اور 3 بیٹیوں سمیت قتل

image

پشاور میں خون کی ہولی ، نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے خاتون کو 3 بیٹیوں اور  ایک بیٹے سمیت قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ شاہ پور کے علاقے میں پیش آیا ، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،قتل ہونے والوں میں 40 سالہ نورین، 18 سالہ یاسر، 19 سالہ نایاب، 12 سالہ ہنی اور 15 سالہ جویریہ شامل ہے۔

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کا ڈراپ سین ، بیٹا گرفتار

پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون سوات سے تعلق رکھنے والے فیصل نامی شخص کے ساتھ اپنے شوہر کو قتل کرنے کے الزام میں حالیہ دنوں جیل سے رہا ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق واقعہ مقتولہ کے شوہر کے قتل کا ردعمل لگتا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US