سوات میں 4.4 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس

image

ضلع سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 جبکہ گہرائی 200 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

تائیوان میں پھر 6.3 شدت کا زلزلہ ، دارالحکومت تائی پے کی عمارتیں لرز گئیں

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے سوات میں چند روز قبل بھی زلزلہ آیا تھا جس کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US