ڈریپ سے ادویات کی قیمتوں کا اختیار واپس لیکر نیا ادارہ بنانے کا فیصلہ

image

حکومت نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان ( ڈریپ) سے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈریپ سے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار وزیراعظم کی ہدایت پر لیا جا رہا ہے۔ جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کا تعین نیا بننے والا بورڈ کرے گا۔

ادویات میں استعمال ہونے والے خام مال اور درآمدی اشیا پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد

وزارتِ صحت کے حکام کے مطابق جان بچانے والی دواؤں کی قیمتیں ڈریپ اور عام دواؤں کی قیمتیں دوا ساز ادارے مقرر کرتے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ ادویات کی قیمتیں متعین کرنے کیلئے نیا ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیرِ قانون کی سربراہی میں کمیٹی پروپوزل تیار کر رہی ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US