طورخم سرحد پر ٹرانسپورٹرز کا دھرنا ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

image

طورخم سرحدی گزرگاہ پر تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا دھرنا اتوار کو بھی جاری رہا ، دھرنے کے باعث سرحد کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

دھرنا شرکاء نے کارگو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے دونوں ممالک سے عارضی داخلہ دستاویزات کے اجراء میں نرمی کا مطالبہ کیا ہے۔

افغانستان سے مال بردار گاڑیوں میں لایا جانیوالا اسلحہ طورخم سرحد پر پکڑا گیا

شرکاء کا کہنا ہے کہ ویزہ پالیسی میں نرمی کرکے عارضی داخلے کی دستاویزات پر گاڑیوں کو اجازت دینا اچھا اقدام ہے تاہم دو طرفہ تجارت کو تباہی سے بچانے کیلئے عارضی داخلہ دستاویزات کے اجراء میں تاخیر کو ختم کیا جائے۔

 

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US