سندھ حکومت کا شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے عرس پر کل عام تعطیل کا اعلان

image

سندھ حکومت نے عظیم صوفی بزرگ حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائیؒ کے 1466 ویں عرس مبارک کے موقع پرعام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق صوبےبھر میں کل 20 اگست بروز منگل کوعام تعطیل ہو گی۔ اس موقع پر تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

پنجاب حکومت نے کمی کا قدم اٹھایا تو باقی حکومتیں بھی ریلیف فراہم کر سکتی ہیں، عطاتارڑ

دوسری جانب چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے شاہ عبدالطیف بھٹائیؒ کے عرس مبارک کے موقع پر کل عدالتوں میں تعطیل کا حکم جاری کیا ہے، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ شفیع محمد صدیقی نے کل کی تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کل سندھ ہائیکورٹ، کراچی پرنسپل بینچ اورسرکٹ بینچز بندرہیں گی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر اورمیرپور خاص بینچز بھی بند رہیں گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US