بانی پی ٹی آئی کی بیوی اور بہن پھانسی سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہیں، عظمی بخاری

image

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف  ملک میں فتنہ برپا کرنے میں کسی بھی حدتک جا سکتی ہے ، پارٹی کے اندر شدید اختلافات ہیں۔

عظمی بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پارٹی پر قبضے کی جنگ چل رہی ہے، فتنہ پارٹی ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے، یہ آج مظلوم بن کر عوام سے ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو بھی جلسہ نہیں کرنے دیں گے، فیصل کریم کنڈی

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ایک ہفتے مولا جٹ  اور پھر اگلے ہفتے معصوم بن جاتے ہیں، یہ اپنے دور حکومت میں مخالفین کو پھانسی پر لٹکانے کی فہرستیں تیار کرتے تھے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی کی بیوی اور بہن پھانسی سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہیں، اقتدار میں تھے تو مخالفین کو دیوار میں چنوا دینے کے پلان بناتے تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US