ایران میں پاکستانی زائرین کی ایک اور بس کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق،48 زخمی

image

ایران میں پاکستانی زائرین کو لے جانے والی بس کا ٹرک سے ٹکر ہو گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم تین افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہو گئے۔

نواسے رسولؐ امام حسینؓ کے چہلم کے حوالے سے پاکستانی زائرین اربعین میں شرکت کے لیے ایران کے راستے عراق جا رہے تھے۔

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائیاں ، 12 دہشتگرد مارے گئے

ایرانی میڈیا کے مطابق ایک بس صوبہ فارس کے شہر نیریز اور صوبہ کرمان کے سرجان کے درمیان مرکزی سڑک پر ایک ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 48 افراد زخمی ہو گئے۔

فارس ٹریفک پولیس کے ایک عہدیدار کرنل عبدل ہاشم نے ایک بیان میں بتایا کہ حادثہ بریکس میں تکنیکی خرابی اور ڈرائیور کی گاڑی کو کنٹرول کرنے میں ناکامی کی وجہ سے پیش آیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US