راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش ، نشیبی علاقے زیر آب

image

راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا تاہم کئی مقامات پر نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔

کراچی میں موسلا دھار بارش سے متعدد علاقے ڈوب گئے ، سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 46 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، گلستان جوہر، جیل چورنگی، لیاقت آباد، کریم آباد، صفورا اور سکیم 33 میں ہوئی۔

ملک بھر میں آج سے طوفانی بارشوں کی پیشنگوئی ، پنجاب میں الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 31 اگست تک وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا امکان ہے، ماہی گیروں کو غیر ضروری طور پر سمندر میں نہ جانے کا بھی مشورہ دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون کی مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US