بلاول نے عمران خان کو اتحاد کی دعوت دی لیکن وہ نہیں مانے ، قمر زمان کائرہ

image

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے انکشاف کیا ہے کہ بلاول بھٹونے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اتحاد کی دعوت دی تھی تاہم وہ نہیں مانے۔

قمر زمان کائرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی کے چیئرمین نے بانی پی ٹی آئی کو کہا آئو مل کر ملک کو لے کر آگے چلیں لیکن انہوں نے انکار کیا۔

بلاول بھٹو زرداری کا سولر سسٹم اسکیم کو پورےسندھ میں پھیلانے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کا سب سے بڑامسئلہ مہنگائی ہے، میں یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین کے ساتھ ہوں، حکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ عوام کو ریلیف دے سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ملک پھر دہشتگردی کا شکار ہے ، کچھ سیاستدانوں کی جانب سے دہشتگردی کے حوالے سے غیر سنجیدہ بیانات دیے گئے ہیں، دہشگردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کی ضرورت ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US