لکی مروت ، شیر افضل مروت کے حجرے کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی

image

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے حجرے کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق آگ سے فرنیچر وغیرہ کو نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ آدھی رات کو میرے آبائی گاؤں بیگو خیل لکی مروت میں نامعلوم شرپسندوں نے میرے حجرے کو آگ لگا دی۔

جلسے سے متعلق بڑے بڑے دعوے کرنے پر کارکنان سے معذرت چاہتا ہوں، شیر افضل مروت

انھوں نے مزید لکھا کہ فائر بریگیڈ اور 1122 نے دو گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا۔ میرے ذہن میں کوئی شک نہیں کہ یہ ان شرپسندوں کا ہاتھ تھا جنہوں نے اسلام آباد میں میرا گھر گرایا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US