دوحا سے فلپائن جانے والی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

image

قطر کے شہر دوحا سے فلپائن جانے والی پرواز نے کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز کیو آر 926 قطر سے فلپائن جا رہی تھی کہ پاکستان کی فضائی حدود میں ڈریم لائنر طیارے کا ایک انجن بند ہو گیا۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق 39 ہزار فٹ کی بلندی پر قطر ائیر ویز کے طیارے میں خرابی پیدا ہوئی، پائلٹ نے مے ڈے کی کال دی اور کراچی میں فوری ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔

پاکستانی زائرین بغداد ایئرپورٹ پر پھنس گئے

اجازت ملنے کے بعد طیارہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کر گیا، طیارے میں سوار 187 مسافروں کو لاؤنج منتقل کر دیا گیا۔

مسافر طیارہ فلپائن کے شہر اینجلس سٹی جا رہا تھا، ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیارے کے مسافر روانگی کے منتظر ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US