کراچی کار ساز حادثہ ، ملزمہ کیخلاف ایک اور مقدمہ درج ، منشیات کی دفعات شامل

image

کراچی میں دو ہفتے قبل پیش آنے والے کارساز حادثے کی ملزمہ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق بہادر آباد تھانے میں مقدمہ سرکار کی مدعیت میں ملزمہ کی ایم ایل او رپورٹ کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے جس میں منشیات کے استعمال کی دفعات درج کی گئی ہیں۔

کارساز ٹریفک حادثہ، ڈاکٹروں نے ملزمہ کی ذہنی حالت درست قرار دیدی

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ کے پیشاب کے نمونوں میں منشیات کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق ملزمہ کے یورین کے نمونوں میں آئس کی موجودگی پائی گئی تھی، تاہم خون کے نمونے میں کوئی نشہ آور چیز نہیں پائی گئی ، اس کے بعد ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ 2 سے 3 دن کے لیے سیل کر دی گئی تھی۔

کارساز ٹریفک حادثہ، ملزمہ نفسیاتی قرار، ڈرائيونگ لائسنس بھی نہ ہونے کا انکشاف

خیال رہے کہ 19 اگست کو کارساز کے قریب تیز رفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کو کچل ڈالا تھا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US