عدلیہ سے متعلق قانون سازی ، پیپلز پارٹی کے تمام ارکان پارلیمنٹ کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت

image

 عدلیہ سے متعلق متوقع اہم قانون سازی کے باعث پیپلز پارٹی نے تمام ارکان پارلیمنٹ کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی۔

پیپلز پارٹی کے سینٹ اور قومی اسمبلی کے ارکان کے اعزاز میں صدر مملک آصف علی زرداری ایوان صدر میں اتوار یا پیر کو عشائیہ دیں گے جس میں ملک سے باہر ارکان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان بیان بازی، وزیراعظم نے بلاول کو ڈنر پر بلا لیا

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی قیادت نے تمام ارکان قومی اسمبلی کو جلد از جلد شہر اقتدار پہنچنے کی ہدایت کی ہے، آئندہ ہفتے قومی اسمبلی سے اہم قانون سازی کیے جانے کا امکان ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US