7 ستمبر 1965 کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جرات، بہادری ، شجاعت کی تاریخ رقم کی: وزیراعظم

image

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے جوانوں نے اپنی بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایم ایم عالم نے ایک منٹ کے اندر دشمن کے 5 طیارے تباہ کر کے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا تھا۔ پوری قوم کو پاک فضائیہ پر فخر ہے۔ عددی تعداد میں کم ہونے کے باوجود پاک فضائیہ کے بہادر جوانوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

یوم فضائیہ کے موقع پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 7 ستمبر 1965 کے دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جرات، بہادری ، شجاعت کی تاریخ رقم کی۔ عددی تعداد میں کم ہونے کے باوجود پاک فضائیہ کے بہادر جوانوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایم ایم عالم نے ایک منٹ کے اندر دشمن کے 5 طیارے تباہ کر کے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا تھا۔ پوری قوم کو پاک فضائیہ پر فخر ہے۔ وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فضائیہ کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US