پی ٹی آئی کے جلسے کی تیاریاں مکمل، وزیراعلی کے پی کا قافلوں کو لیڈ کرنے کا فیصلہ

image

پی ٹی آئی کے کل اتوار کو ہونے والا جلسے کے حوالے سے خیبرپختونخوا میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبے سے قافلوں کو خود لیڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صوابی کے مقام کو گیدرنگ پوائنٹ قرار دے دیا گیا۔

پشاور ڈویژن کے علاوہ تمام رہنما اور ورکرز صوابی میں جمع ہوں گے، چارسدہ، پشاور، نوشہرہ، خیبر کے قافلوں کا صوابی میں استقبال کیا جائے گا۔

اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی جلسے کے لیے روٹ جاری کر دیا

وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے تمام ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو ہدایات جاری کردیں، ورکرز کو لے جانے کے لیے گاڑیوں کا بندوست کیا جا رہا ہے۔

بنوں سے ممبر قومی اسمبلی مولانا نسیم نے بسوں کو سجا دیا، بسوں پر بانی پی ٹی آ ئی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی تصاویر لگائی گئی ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US