تحریک انصاف کا جلسہ ، اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستے سیل کرنے کا فیصلہ

image

تحریک انصاف کے کل ہونے والے جلسے کے پیش نظر اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کل سڑکوں پر کنٹینرز لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کنٹینرز رکھ کر شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کیا جائے گا۔ مری روڈ فیض آباد کے مقام پر کنٹینرز سڑک کے اطراف رکھ دئیے گئے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی تصادم نہیں چاہتے ، 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ کرینگے ، علی امین گنڈا پور

جلسے میں جانے والے افراد  ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دئیے گئے راستوں کا استعمال کرکے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔ پی ٹی آئی نے کل ہر صورت اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US