طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری، اسکالرشپ اسکیم کا اعلان

image

وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ہونہار اسکالرشپ اسکیم کا اعلان کردیا گیا، جس کے تحت طلبہ کو 7 ارب کے اسکالرشپ فراہم کیے جائیں‌گے۔

پنجاب حکومت نے طلبا کو سپورٹ کرنے کے لیے اقدام کرتے ہوئے ہونہار اسکالرشپ اسکیم متعار کرانے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت طلبہ کو اربوں روپے کی اسکالرشپس دی جائیں گے، پنجاب کے ہونہار اور مستحق طلبہ کو امسال 7 ارب کے اسکالرشپ دیے جائیں گے۔

اس سلسلے میں پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پرائیویٹ یونیورسٹیز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔

یہ 7 سال پر مشتمل اسکیم ہوگی جس کے بجٹ کی کل مالیت 131 ارب روپے ہوگی، ہر سال بجٹ میں 10 فیصد اضافہ ہوگا، پنجاب کے 30 ہزار طلبہ مستفید ہونگے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US