ہم نے پی ٹی آئی کو 40شرائط پر جلسے کی اجازت دی ہے،ڈی سی اسلام آباد

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) سنگجانی کے مقام پر 40 شرائط کیساتھ اجازت دے دی گئی۔ 

ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اتوار چار بجے سے سات بجے تک جلسے کی اجازت دی گئی ہے۔ جلسے کے دوران 40 شرائط پر عمل درآمد لازم ہے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کی صورت میں قانون حرکت میں آئے گا۔

کل اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، بیرسٹر گوہر

ڈی سی اسلام آباد نے واضح کیا کہ جلسے میں کوئی ریاست مخالف نعرے نہیں لگے گا اور نہ ہی اسلحہ لانے کی اجازت ہوگی۔ اسٹیج پر بیٹھنے والے افراد کی فہرست بھی انتظامیہ کو فراہم کرنا ہوگی، تاہم ابھی تک یہ فہرست فراہم نہیں کی گئی۔

عرفان میمن نے بتایا کہ ملک بھر سے آنے والوں کے لئے مخصوص روٹس متعین کیے گئے ہیں، اور اگر ان روٹس کی خلاف ورزی ہوئی تو بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ پی ٹی آئی ایس او پیز کی خلاف ورزی نہیں کرے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US