ملک میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے، شہباز شریف

image

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک سر زمین سے دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے قلات میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کے افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاک سر زمین سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قلات میں سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں نے بہادری اور پیشہ وارانہ مہارت سے معصوم شہروں کے خلاف کارروائیوں میں ملوث دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کاضلع قلات میں خفیہ اطلاع پر آپریشن،2 دہشتگرد ہلاک

وزیر اعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شریک سیکیورٹی فورسز کے بہادر افسران و جوانوں پر مجھ سمیت پوری قوم کو فخر ہے۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع قلات میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔

دہشتگردوں کے خلاف کارروائی 6 اور 7 ستمبر کی شب کی گئی تھی۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US