ہم ملک کی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمان

image

لاہور: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم ملک کی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اسرائیلی ریاست کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نہ 2018 کا الیکشن تسلیم کیا نہ 2024 کے الیکشن کو تسلیم کرتے ہیں۔ حکمرانوں اور اسٹیبلشمنٹ کو پیغام ہے کہ تمہاری اسمبلیوں کی کوئی حیثیت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے فیصلے عوام نے کرنے ہیں۔ تم سے ملک نہیں سنبھالا جارہا۔ بلوچستان تمہارے ہاتھ سے نکل رہا ہے اور خیبر پختونخوا میں مسلح قوتیں حاوی ہورہی ہیں۔ تم لوگوں نے ملک کا امن و امان تباہ کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر تم لوگ تحفظ نہیں دے سکتے تو ہم ٹیکس کیوں دیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے کہا اسرائیل کے وجود کو تسلیم کرلینا چاہیے لیکن ہمارا پیغام ہے کہ اسرئیلی ریاست کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔ اسرائیل کے ہاتھوں سے فلسطینیوں کا خون ٹپک رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے اسلام آباد میں جلسے ،جلوسوں کو ریگولیٹ کرنے سے متعلق بل پر دستخط کردئیے

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ اہل پاکستان اعلان کر رہے ہیں کہ امریکہ انسانی حقوق کا علمبردار نہیں ہوسکتا اور اپنی اسٹیبلشمنٹ کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ یہ پورے پاکستان کی سوچ ہے۔ فلسطین میں اسرائیلی ظلم وستم جاری ہے۔ حماس کے مجاہدین فلسطین کی آزادی کے لیے آگے بڑھیں۔

انہوں ںے کہا کہ یہ عوامی اسمبلی بتا رہی ہے کہ ہم ملک کی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ یہ ملک ہمارا ہے اس میں اسلام کی قدروں کو بلند ہونا ہو گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US