پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت گرفتار

image

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے گرفتار کرلیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد پولیس کی بھاری نفری پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بھرپور تیاری سے پہنچی، تحریک انصاف کے رہنماؤں کے باہر آتے ہی پولیس نے پوزیشنز سنھالیں اور پھر شیر افضل مروت کو حراست میں لے لیا۔

حراست میں لیتے وقت شیر افضل مروت کے ساتھیوں اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی تاہم پولیس نے حصار میں لے کر انہیں گرفتار کیا اور گاڑی کو قبضے میں لے کر روانہ ہوگئی۔

پی ٹی آئی کے عامر ڈوگر پارلیمنٹ ہاؤس سے باہر نکلے اور باآسانی روانہ ہوگئے۔ شیر افضل مروت کو پولیس گھسٹتے ہوئے لے گئی۔

شیر افضل مروت کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے مزید رہنماؤں اور اراکین اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہی رکنے کا فیصلہ کیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US