وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے متعلق بیرسٹر سیف کا اہم بیان آگیا

image

 

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے منظر عام سے غائب ہونے پر مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا بیان سامنے آگیا۔

سرکاری حکام سے ملاقات کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منظر عام سے غائب دکھائے دیے۔ وہ کل وزیراعلیٰ ہاؤس میں پریس کانفرنس میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے جبکہ کل اور آج اسمبلی اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوئے۔

دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبر پختوبخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’وزیراعلیٰ منظر عام سے غائب نہیں۔

انکا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس پارٹی کی مرکزی قیادت کی تھی جبکہ علی امین گنڈاپور اسمبلی اجلاس میں کسی بھی وقت شرکت کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ سنگجانی جلسے کے بعد مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے دعویٰ کیا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اسلام آباد سے لاپتہ ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران بیرسٹر سیف نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اسلام آگئے تھے، اُن کا نمبر بند آرہا ہے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا تھا کہ انکی وزیراعلیٰ علی امین سے 3 بجے بات ہوئی تھی، اس دوران علی امین گنڈاپور نے بتایا تھا کہ وہ میٹنگ کےلیے اسلام آباد جارہے ہیں، تاہم شام 5، 6 بجے کے بعد سے کوئی رابطہ نہیں ہو پارہا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow